حیدرآباد۔17اکتوبر(اعتماد نیوز)آج ریاستی حکومت کی جانب سے ایس ایس سی
امتحانات کی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
چنانچہ حیدرآباد ڈی ای او سومی ریڈی نے بتایا
کہ بغیر کسی تاخیر کے فیس
کے ادخال کی تاریخ 5نومبر ہے۔ جبکہ 50روپئے کے اضافی فیس کے ساتھ 15نومبر
تک ‘ 200روپئے کے اضافی فیس کے ساتھ 25نومبر اور 500کے اضافی فیس کے ساتھ
ادخال فیس کی آخری تاریخ 6دسمبر تک ہے۔